جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی عوام، حکمرانوں سے مایوس ہو گئے ہیں

دو مہینے ہوگئے ہیں کہ امریکا کورونا وائرس کی وبا سے بر سر پیکار ہے تاہم در ایں اثنا قومی سیاست بہت گھٹیا  ہوگئی ہے۔ اس غیر مرئی دشمن نے امریکی عوام سے امید اور توانائی سلب کر لی ہے اور اب بھی انہیں دور دور تک راستہ نظر نہيں آ رہا ہے۔ ریاستوں نے اقتصاد کو دوبارہ کھولنے کیا فیصلہ کر لیا ہے لیکن کہیں کسی بھی پیمانے سے یہ ثابت نہیں ہو رہا ہے کہ حالات میں بہتری ہوا ہے۔ 18 ریاستوں میں کورونا کی وبا پھیل چکی ہے جبکہ 15 ریاستوں میں حالات بہتر ہیں جبکہ 17 ریاستوں میں مبتلا افراد میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔ ٹیکساس اور فلوریڈا نے شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقتصاد کھول تو دیا ہے لیکن اب وہا سے جو خبریں آ رہی ہیں وہ زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہے۔

سیاست کے عروج پر وہ شخص بیٹھا ہے جو پورے ملک کو متحد کرنے کے بجائے وائٹ ہاوس کے وسائل کا استعمال ان چند افراد کی حمایت کے لئے کر رہا ہے جو اس کے ووٹر ہیں۔ کانگریس بھی بکھراؤ کا شکار نظر آ رہی ہے۔ بدھ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ وہ میشی گن اور نووادا کو دی جانے والی کورونا ایڈ روک دیں گے۔ ان ریاستوں نے اپنے شہریوں کو ایک آپشن دینے کی بات کہی تھی جس کے تحت وہ پوسٹ کے ذریعے ووٹنگ کر سکتے ہیں۔ یہ بات شاید ٹرمپ کو پسند نہیں آئی

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …