منگل , 23 اپریل 2024

ترکی کے اسلحہ سے لدے فوجی طیاروں کی لیبیا آمد، ترھونہ اگلا ہدف

لیبیا میں نیشنل آرمی کے ذریعے کا کہنا ہے کہ ترکی کے کارگو طیارے جنگی ساز و سامان اور گولہ بارود کی بھاری مقدار لیے استنبول شہر سے طرابلس پہنچ گئے۔لیبیا کی نیشنل آرمی کے ایک عہدیدارغیاث اسباق نے بتایا کہ ترکی کے فوجی کارگو طیارے گولہ بارود لیے طرابلس پہنچ گئے ہیں۔ ان کا اگلا ہدف ترھونہ شہر ہے جہاں قومی وفاق حکومت لیبی فوج کے مراکز پرحملہ کرنا اور اس شہر کو لیبی فوج کےقبضے سے چھڑانا چاہتی ہے۔غیث اسباق نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترھونہ شہر کے اطراف میں لیبیا کی قومی وفاق فورسز لیبی فوج کو شکست دینے کے لیے ترکی فوج اور جنگجوئوں سمیت دیگر نوعیت کی امداد فراہم کررہا ہے۔

ان کہنا تھا کہ اس وقت لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی وفادار فورسز کا اہم ترین ہدف ترھونہ شہر ہے اور لیبی حکومت دوسرے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ترھونہ کو نیشنل آرمی کے قبضٰے سے چھڑانے کے لیے بھرپور کارروائی کی تیاری کررہی ہے۔اسباق نے کہا کہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت نے شامی جنگجوئوں کی بڑی تعداد کو اسلحہ اور گولہ بارود سے لیس کرکے ترھونہ شہر کےاطراف میں تعینات کیا ہے۔ القرہ بوللی، مسلاتہ، تاجوار، تارغلات اور دیگر علاقوں میں شامی جنگجو تعینات کیے گئے ہیں جنہوں نے ترھونہ کو ملانے والے تمام راستے اور رسد کی گذرگاہیں بند کررکھی ہیں۔

ادھر لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی وفادار فورسز نے ترھونہ شہر کے عوام پر طیاروں سے انتباہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے ہیں جن میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ لیبی فوج کے مراکز سے دور رہیں اور اپنے گھروں کے اندر رہیں کیونکہ کسی بھی وقت لیبی فوج کے مراکز پر بمباری کی جاسکتی ہے۔خیال رہے کہ ترھونہ شہر مغربی لیبیا میں واقع ہے جو لیبیا کی قومی وفاق فورسز کے پاس طرابلس کے مغرب کی طرف پیش قدمی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ یہاں سے رسد عین زار، الرملہ اور صلاح الدین سے طرابلس کو رسد فراہم کی جاتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …