جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکا نے 1992 کے بعد پہلی مرتبہ جوہری ہتھیار کا تجربہ کر دیا

امریکی فوج نے اپنے جوہری تجربہ پر مبنی ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے یہ دعوی کیا ہے کہ انہوں نے لیزر  جوہری ہتھیار کا تجربہ کیا ہے جو دشمن طیارے کو تباہ کرسکتا ہے۔ امریکی فوج نے اپنے لیزر ہتھار "پورٹ لینڈ” پر موجود ایک بحری جہاز سے کیا ۔امریکی محکمہ دفاع کے ایک ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ ٹیسٹ کے دوران ایک "ہائی انرجی لیزر کلاس” استعمال کیا گیا، لیکن اس ذرائع نے لیزر پاور کی وضاحت نہیں کی۔ سی این این نے بعد میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز کے حوالے سے بتایا کہ اس کی طاقت ڈیوائس تقریبا 150 کلو واٹ ہے۔ ذرائع نے مزید کہا: "اس نئی جدید صلاحیت کی بدولت امریکی بحری فوج کی صلاحیت میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ  یہ ٹیسٹ 16 مئی کو بین الاقوامی پانیوں میں کئے گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …