ہفتہ , 20 اپریل 2024

عید فطر ، اللہ تعالی کی عظمت اور جلالت کے سامنے بندگی اور شکر کا اظہار

عید سعید فطر عالم اسلام کی اہم اعیاد میں شامل ہے ۔ عید فطردر حقیقت اللہ تعالی کی عظمت اور جلالت کے سامنے بندگی ، عبودیت اور شکر کا اظہارہے۔ عید سعید فطر عالم اسلام کی اہم اعیاد میں شامل ہے ۔ عید سعید فطردر حقیقت  اللہ تعالی کی عظمت اور جلالت کے سامنے بندگی ، عبودیت  اور شکر کا اظہارہے۔ عید سعید فطر ایک ماہ کی عبادت ، بندگی ، روزہ داری اور دعا و مناجات کے بعد اللہ تعالی کے شکر و سپاس کے طور پر منائی جاتی ہے۔ پیغمبر اسلام (ص) نے فرمایا: عید فطر کی شب کو جوائز اور انعامات کی شب کہتے ہیں جب عید فطر کی شب پہنچتی ہے تو اللہ تعالی نیک اور صالح  عمل بجا لانے والوں کو بے حساب اجر و پاداش ادا کرتا ہے۔

جیسا کہ عید فطر کی نماز کی دعائے قنوت سے بھی عیاں ہے کہ اللہ تعالی صاحب کبریا ، صاحب عظمت اور صاحب جبروت ہے اور اللہ تعالی نے اس دن کو محمد اور آل محمد اور مسلمانوں کے لئے عید قراردیا ہے عید کا مطلب اللہ تعالی کی بارگاہ میں پاک و پاکیزہ ہوکر واپس آنے کا نام ہے ۔ انسان رمضان المبارک میں عبادت ، بندگی ، دعا اور مناجات اور اشک و آہ  کے ذریعہ  ہر قسم کی آلودگی سے پاک وپاکیزہ  ہوکر اللہ تعالی کی بارگاہ میں حاضر ہوتا ہے ۔ عید کا فلسفہ  اللہ تعالی کی عظمت اور جلالت کے سامنے بندگی اور عبودیت کا اظہار ہے ۔ انسان نے ایک ماہ تک اللہ تعالی کی رضا اور اس کی خوشنودی کے حصول کے لئے تلاش و کوشش کی اور آج اس کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر و سپاس ادا کرنے کے لئے عید اور خوشی منا رہا ہے۔ یہ عید عبادت، بندگی اور پاکیزگی کی عید ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

موسم حج کا آغاز ہوا ۔ تصاویر

اسلامی کیلینڈر کے آخری مہینے ذی الحجہ میں موسم حج کا آغاز ہو چکا ہے …