جمعرات , 25 اپریل 2024

سعودی عرب میں موسلا دھار بارش، 2 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک

ریاض:سعودی عرب میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں 2 افراد سیلابی ریلے میں بہہ کرہلاک ہو گئے۔سعودی عرب میں شدید بارش کے باعث سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی، ریلے میں کئی گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔ سعودی حکام کے مطابق عسیر ریجن میں سیلابی ریلے میں گاڑی میں پھنسے 4 افرادکو بچا لیا گیا ہے۔مکہ ریجن میں بھی گرد وغبار کا طوفان اور گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ مدینہ ریجن میں بارش کے بعد سیلابی ریلے بہنا شروع ہو گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …