ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران اور ترک اسپیکروں کی ٹیلیفون پر گفتگو/ روس، ایران اور ترکی کے درمیان باہمی تعاون پر تاکید

ترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکرمصطفی شنتوب نے ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کو ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ باہمی گفتگو میں ایرانی اسپیکر نے روس، ایران اور ترکی کے درمیان گفتگو جاری رکھنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ ترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکرمصطفی شنتوب نے ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کو ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ باہمی گفتگو میں ایرانی اسپیکر نے روس، ایران اور ترکی کے درمیان گفتگو جاری رکھنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی۔

 اس گفتگو میں ایران کی گیارہویں پارلیمنٹ کےاسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایران اور ترکی کے دیرینہ ، دوستانہ اور تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی کے درمیان ہمیشہ اعلی اور اچھی سطح کے تعلقات برقرار رہے ہیں۔ ایران ترکی کے ساتھ تمام شعبوں ميں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ قالیباف نے روس، ایران اور ترکی کے درمیان گفتگو کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ شام اور دیگر علاقائی معاملات کو حل کرنے کے سلسلے میں تینوں ممالک کے درمیان گفتگو اہمیت کی حامل ہے۔ترکی کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ڈاکٹر قالیباف کو ایرانی پارلیمنٹ کا اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران اہم اسلامی ملک ہے اور ترکی ایران کے ساتھ  تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …