جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان کے تکفیری سوشل میڈیا پر بنی امیہ کے بادشاہ عمر بن عبد العزیز سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے لگ گئے

اسلام آباد: پاکستان میں تکفیریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس وقت یہ خبریں وائرل ہو رہی ہیں کہ شام کے شہر ادلب میں اموی بادشاہ عمر بن عبد العزیز اور ان کی اہلیہ کی قبور کی بے حرمتی کی گئی ہے۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد ٹویٹر پر اس وقت #WakeUpUmmah4UmarBinAbdulAziz اور #عمرثانی_عمربن_عبدالعزیز کے ٹرینڈز ٹاپ کر رہے ہیں۔

پاکستان کے تکفیری سوشل میڈیا صارفین عمر بن عبد العزیز اور ان کی اہلیہ کی قبور کی بے حرمتی پر سراپا احتجاج ہیں۔ سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی جا رہی ہیں جن میں شہید کی گئی قبریں دکھائی گئی ہیں لیکن ان میں کہیں یہ ثابت نہیں ہو رہا کہ یہ حضرت عمر بن عبدالعزیز اور ان اہلیہ کی قبریں ہیں۔ بلکہ یہ تصاویر 26جنوری 2020 کی ہے جب داعش نے شام کے علاقے تلمانس اور دیرز شرقی اور دیرز غربی کے علاقے پر حملے کیے اور وہاں اسپتال سمیت دیگر عمارتوں کو نقصان پہنچایا اور اپنی دہشت کو پھیلانے کے لیے کچھ قبروں کو توڑ دیا۔

دوسری جانب تکفیریوں کی ان جھوٹی خبروں پر سوشل میڈیا صارفین نے جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ  سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر پرانی ہیں اور اس میں نظر آنے والی قبروں کی بے حرمتی داعش والوں نے کی۔ شام کی اپوزیشن نے شام کے صدر بشار اسد اور ان کے اتحادیوں سے شکست کھانے کے بعد ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کے لیے یہ جھوٹی خبریں پھیلائی تاکہ صدر بشار اور اس کے اتحادیوں کو بد نام کریں کہ انہوں نے عمر بن عبد العزیز کی قبروں کو توڑا۔

 

جب تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ان کا دعویٰ جھوٹا ہے اور انہوں نے یہ خبریں اس لیے پھیلائی تاکہ صدر بشار اور اس کے اتحادیوں میں شامل سنی اور شیعہ فرقہ واریت میں بٹ جائے۔ یاد رہے صدر بشار جو کہ خود سنی ہے اور اس کے ساتھ لڑنے والے اتحادیوں میں شیعہ سنی دنوں ساتھ ساتھ لڑ رہے ہیں اور صدر بشار کو سپورٹ کر رہے ہیں

https://twitter.com/Dewan_Ali/status/1266403444300091397?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1266403444300091397&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2F38308%2F

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …