ہفتہ , 20 اپریل 2024

تیل سے سرشار شام کے علاقے میں امریکہ کی مشکوک سرگرمیاں جاری

امریکہ کی دہشتگرد فوج نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے ایک فوجی کانوائے شام کے الحسکہ صوبے کے لئے روانہ کیا ہے۔شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ایک فوجی کانوائے شمالی شام کے صوبہ الحسکہ کے مضافات میں روانہ کئے ہیں جس میں پچیس گاڑیاں، کچھ بکتر بندگاڑیاں اور لوجسٹک ہتھیار بھی ہیں۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکیوں نے الولید گذرگاہ کے ذریعے ان ہتھیاروں کو صوبہ حسکہ میں الرمیلان علاقے میں اپنے غیر قانونی فوجی اڈے میں منتقل کیا ہے۔ امریکہ کی دہشتگرد فوج نے گذشتہ ہفتے بھی پچاس بکتر بند گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر صوبہ الحسکہ کے الشدادی علاقے میں روانہ کئے تھے۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ ، الحسکہ میں واقع تیل کے کنؤوں کے قریب فوجی ساز و سامان بھیج کر اپنے اڈے کو مضبوط اور دہشتگردوں کو دہشتگردانہ سرگرمیوں کے لئے تیار کرنا چاہتا ہے اور اس کا مقصد شام کی حکومت پر دباؤ ڈال کر اسے سینچری ڈیل تسلیم کرنے کے لئے مجبور کرنا ہے۔شام کی حکومت ہمیشہ کہتی رہی ہے کہ شام میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات اس ملک پر قبضہ کرنے کے مترادف ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …