منگل , 23 اپریل 2024

ترکی کے دو عسکری طیارے استنبول سے لیبیا روانہ ہوئے : رپورٹ

ترکی کی فضائیہ کے دو مزید لاک ہیڈ C-130E طیاروں کے لیبیا پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف فوجی طیاروں کی پروازوں کے رُوٹس پر نظر رکھنے والی ایک اطالوی ویب سائٹ www.itamilradar.com نے کیا ہے۔ویب سائٹ کو پتہ چلا ہے کہ دونوں طیارے استنبول سے لیبیا بالخصوص مصراتہ کی سمت روانہ ہوئے۔ویب سائٹ کے مطابق ان میں پہلا طیارہ نصب شب کے قریب لیبیا میں اتر گیا جب کہ دوسرا طیارہ ابھی بحیرہ روم کے اوپر محو پرواز ہے۔اس سے قبل ترکی نے جمعے کے روز بھی دو فوجی طیارے لیبیا بھیجے تھے۔ادھر دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں الرملہ اور الکازیرما کے محاذوں پر شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لیبیا کی فوج نے الزوایہ شہر میں وفاق حکومت کی فورسز کے 5 کمانڈروں کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

لیبیا کی قومی فوج کے طیاروں نے وفاق حکومت کی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دریں اثنا لیبیائی فوج نے بنی ولید شہر میں 3 ڈرون طیاروں کو مار گرانے کا اعلان بھی کیا۔قومی فوج کی فضائیہ نے مصراتہ شہر کے مشرق میں وفاق حکومت کی فورسز کے زیر انتظام فوجی گاڑیوں کے مقامات اور گولہ بارود کے گوداموں کو بھرپور حملوں کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …