ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب معاشی بحران سے پریشان؛پانی کے بل ادا نہ کرنے پر شہریوں کے لیے پانی بند کر دیا

ریاض : سعودی حکومت نے پانی کا بل بروقت ادا نہ کرنے والے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ نادہندگان کے کنکشن منقطع اور واٹر ٹینکر سروس کی آن لائن ادائیگی لازمی کردی جائے گی۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی نیشنل واٹر کمپنی نے پانی کا بل ادا نہ کرنے والوں کی سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیشنل واٹر کمپنی نے منگل کو جاری بیان میں کہا ہے کہ جن صارفین نے پانی کے بل ابھی تک جمع نہیں کروائے وہ پہلی فرصت میں بل جمع کرادیں ورنہ 7 جون سے ان کے کنکشن کاٹ دیے جائیں گے۔یاد رہے کہ نیشنل واٹر کمپنی نے کورونا بحران اور اس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پانی کے بل ادا نہ کرنے والے صارفین کو عارضی طور پر کنکشن کاٹنے کی کارروائی سے استثنیٰ دیا ہوا ہے۔ اب یہ استثنیٰ 7 جون کو ختم ہوجائے گا۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نیشنل واٹر کمپنی نے صارفین کو اطمینان دلایا ہے کہ اس دوران واٹر ٹینکرز کی سہولت صارفین کو مہیا ہوگی۔ واٹر ٹینکر طلب کرنے والوں کو پیسے آن لائن ادا کرنا ہوں گے۔نیشنل واٹر کمپنی کے مطابق کنکشن نہ کاٹنے کی سہولت بحرانی حالات کے پیش نظر دی گئی تھی، اب جبکہ حالات معمول پر آرہےہیں ایسی صورت میں یہ سہولت برقرار نہیں رکھی جاسکتی۔ شہریوں کو زیادہ بل ہونے کی وجہ سے بھاری رقم ادا کرنا مشکل ہوجائے گا۔نیشنل واٹر کمپنی نے واضح کیا ہے کہ یکم جولائی سے واٹر ٹینکرز صرف ان صارفین کو فراہم کیے جائیں گے جو پانی کے سابقہ بل ادا کرچکے ہوں۔صارفین پانی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کمپنی کی ویب سائٹe.nwc.com.saپر جاکر اپنے کوائف اپ ڈیٹ کرلیں۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …