منگل , 23 اپریل 2024

چین: اسکول میں چاقو سے حملہ، 39 بچے شدید زخمی

بیجنگ: چین میں سفاک ملزم نے اسکول پر حملہ کردیا، چاقو کے پے درپے وار سے 39 بچے شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں میں کچھ بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ چین کے شہر ’ویژاؤ‘ میں پیش آیا، صبح 8 بجے کے قریب ملزم نے اچانک تیز دھار آلے سے بچوں پر حملہ کرنا شروع کردیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کی شناخت ظاہر کردی۔ پچاس سالہ ’لی ژیاؤنمن‘ نامی ملزم مذکورہ اسکول میں ہی بحیثیت سیکیورٹی گارڈ کے فرائض انجام دے رہا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ کس بنیاد پر کیا گیا یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، ملزم کو گرفتار کے دیگر پہلوؤں پر تفتیش کررہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں اسکول پرنسپل اور ایک گارڈ بھی شامل ہے، بچوں سمیت تمام زخمیوں کو مقام اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہوں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر کنٹرول سنبھال لیا ہے، ابتدائی طور پر کہا جارہا ہے کہ اس حملے کی وجہ ذہنی بیماری بھی ہوسکتی ہے، تحقیقات سے پہلے واقعے کو دہشت گردی نہیں کہا جاسکتا۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …