ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی صدر نے بجلی اور پانی کے 8 بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کر دیا

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے دونوں صوبوں بوشہر اور مغربی آذربائیجان میں 2630 ارب تومان کی سرمایہ کاری سے بجلی اور پانی کے پاورپلانٹوں سے متعلق آٹھ بنیادی ڈھانچوں کے منصوبوں کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز جمعرات کو جنوبی صوبے بوشہر کے شہر عسلویہ میں 160 میگاواٹ پر مشتمل مشترکہ سائیکل پاور پلانٹ بھاپ سیکشن، بجلی کی گنجائش تقسیم اور بڑھانے کے بڑے منصوبے اور اس صوبے میں بجلی کی تقسیم میں ترمیم اور اصلاح کی ترقی کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے صوبے مغربی آذربائیجان کے علاقے چیرآباد میں واقع اشنویہ ڈیم کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے افتتاح کیا۔رپورٹ کے مطابق افتتاح کیے گئے منصوبوں پر مجموعی طور پر 2630 ارب تومان کی سرمایہ کاری کی گئی۔حالیہ ہفتے کے دوران افتتاح کیے گئے منصوبوں جن کی سرمایہ کاری نجی اور سرکاری دونوں شعبوں کے ذریعے کی گئی ہے، مغربی صوبے آذربائیجان میں اشنویہ ڈیم، عسلویہ میں 160 میگاواٹ پر مشتمل مشترکہ سائیکل پاور پلانٹ بھاپ سیکشن، عسلویہ کے علاقے پارس کی پوسٹ گنجائش میں 400 کلو واٹ کا اضافہ، بوشہر بجلی کی تقسیم کے نیٹ ورک منصوبوں کی ترقی، بہتری اور اصلاح، بوشہر پوسٹ 230 کی صلاحیت میں اضافہ، علاقے گناوہ کی پوسٹ کی گنجائش میں 230 کلو واٹ کا اضافہ، صوبے کے صنعتی قصبے کی پوسٹ کی گنجائش میں 400 کلو واٹ کا اضافے پر مشتمل ہیں۔واضح رہے کہ افتتاح کیے گئے منصوبوں سے 5 ہزار 252 افراد کیلئے روزگار کی پیدواری ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …