ہفتہ , 20 اپریل 2024

صدر ٹرمپ عوام کو منقسم کرنے کی کوشش میں ہیں، جیمز میٹس

سابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے الزام عائد کر دیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ عوام کو منقسم کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ماضی میں ٹرمپ کے قریبی ساتھی نے مزید کہا ہے کہ ٹرمپ اپنی طاقت کا غیر قانونی استعمال کر رہے ہیں جبکہ وہ ’بالغ قیادت‘ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خوش ہیں کہ وہ ٹرمپ کی انتظامیہ سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔ میٹس نے یہ بھی کہا کہ جس طرح ٹرمپ نے حالیہ مظاہروں پر ردعمل ظاہر کیا ہے، وہ ان کے لیے ’غصے اور افسوس‘ کا باعث ہے۔ اس کے جواب میں ٹرمپ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں میٹس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …