ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایرانی فنکار نے بوسنیائی میلے کے فائنل میں جگہ بنالی

شیراز:ایرانی صوبے شیراز سے تعلق رکھنے والے ہدایت کار "علی بلند نظری” کی بنائی گئی دستاویزی فلم "چولہا” کو بوسنیا میں منعقدہ چھٹے ویوا فلم فیسٹیول میں سب سے بہترین 10 دستاویزی فلموں میں شامل کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار چولہا فلم کے شعبہ تعلقات عامہ کے سیکرٹری "مہران نامداری” نے جمعرات کے روز ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ بوسنیا میں منعقدہ چھٹے ویوا فلم فیسٹیول میں 104 مختلف ملکوں سے 1551 فلموں نے حصہ لیا تھا اور ان میں سے 10 فلموں کو سب سے بہترین دستاویزی فلم کے طور پر چن لیا گیا جن میں "چولہا” فلم بھی شامل تھا۔

نامداری کا کہنا ہے کہ بوسنیا کے ویوا فلم فیسٹیول یورپ میں سب سے مشہور دستاویزی میلوں میں سے ایک ہے جس میں صرف تین ہی مضامین یعنی ماحولیات، مذہب اور سیاحت سے متعلق فلم حصہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی فنکار کی بنائی گئی فلم چولہا بھی "قشقائی” قوم (خانہ بدوشوں) کی زندگی سے متعلق بنائی گئی ایک فلم ہے جس کو سیاحت کے شعبے میں منتخب ٹاپ 10 فلموں میں شامل کیا گیا ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ چھٹے ویوا فلم فیسٹیول کا 16 سے 20 ستمبر تک بوسنیا میں آنلائن انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

موسم حج کا آغاز ہوا ۔ تصاویر

اسلامی کیلینڈر کے آخری مہینے ذی الحجہ میں موسم حج کا آغاز ہو چکا ہے …