ہفتہ , 20 اپریل 2024

گوگل کا نسل پرستی کیخلاف لڑنے کیلئے 12 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان

گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے نسل پرستی کے خلاف لڑنے کے لیے 12 ملین ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ ‘ہم نسلی عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کو 12 ملین ڈالر کی فنڈز دیں گے، ہماری پہلی 10 لاکھ ڈالر کی گرانٹ سینٹر فار پولیسنگ ایکویٹی اور ایکول جسٹس انیشیٹو کو دی جائے گی’۔

انہوں نے بتایا کہ ’ہم اپنے گوگل فیلو پروگرام کے ذریعے تکنیکی مدد بھی فراہم کریں گے جب کہ ہم نسلی عدم مساوات کا مقابلہ کرنے والی تنظیموں کی مدد کے لیے اشتہار کی گرانٹ میں 25 ملین ڈالر بھی دیں گے‘۔خیال رہے کہ امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی پولس میں 25 مئی 2020 کو سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں 45 سالہ سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ ہلاک ہوگیا تھا جس کے بعد سے امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہنگامے اور فسادات جاری ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …