ہفتہ , 20 اپریل 2024

لیبیا میں فائر بندی کی ضرورت کے حوالے سے امریکا اور امارات کے درمیان بات چیت

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے جمعرات کی شام ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بات چیت میں فریقین نے علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں شخصیات نے لیبیا میں فائر بندی اور اقوام متحدہ کے زیر سرپرستی سیاسی بات چیت کے دوبارہ آغاز کی ضرورت پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔

اس سے قبل جمعرات کے روز لیبیا میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ تمام غیر ملکی اجرتی جنگجوؤں کو ملک سے جانا ہو گا۔ امریکی سفیر کے مطابق لیبیا میں تنازع کو اب رک جانا چاہیے۔ انہوں نے لیبیا میں تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ بات چیت کے عمل میں شریک ہوں۔لیبیا میں لڑؑائی کے میدان شامی اجرتی جنگجوؤں سے بھر گئے ہیں۔ ان افراد کو ترکی نے وفاق حکومت کی فورسز کی سپورٹ کی خاطر طرابلس منتقل کیا۔ وفاق حکومت کے لیے ترکی کی حمایت اعلانیہ اور "سرکاری” ہے۔ اس میں جنگجوؤں، ساز و سامان اور ڈرون طیاروں کی فراہمی شامل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …