جمعرات , 18 اپریل 2024

افغانستان میں امریکی فوج کے طالبان پر فضائی حملے

افغانستان میں امریکی فوج کے ترجمان کرنل سونی لیگیٹ نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے افغانستان کے صوبہ فراح اور قندھارمیں طالبان پرفضائی حملے کئے ہیں۔ امریکی فوج کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ صوبے فراح میں فضائی حملہ رات کو جبکہ قندھار میں آج دوپہر کو کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے دونوں فضائی حملے طالبان کے افغان فورسز پر حملے ناکام بنانے کیلئے کیے، دونوں فریقین امن عمل کیلئے تشدد میں کمی کریں۔ ترجمان امریکی فوج نے کہا کہ عید کے بعد طالبان کیخلاف یہ پہلے امریکی حملے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …