ہفتہ , 4 دسمبر 2021

ادلب میں ایک ترک فوجی ہلاک، دو زخمی

جمعہ کے روز شمالی شام کے شہر ادلب میں ایک ترک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ترک وزارت دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادلب میں دو الگ الگ واقعات میں ایک ترک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔تاہم اس واقعے کی مزید تفصیل بیان نہیں کی گئی۔خیال رہے کہ شامی حزب اختلاف کے گڑھ سمجھے جانے والے ادلب پر شامی فوج نے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کیا تھا جس کے نتئجے میں ہزاروں کی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہو تھے۔6 مارچ کو ترکی اور روس کے مابین طے پانے کے بعد ادلب میں فائر بندی کا معاہدہ عمل میں آیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے دلخراش واقعے پر صدر مملکت عارف علوی کا اظہار افسوس

اسلام آباد: سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کے دلخراش واقعے کے بعد صدر …