جمعرات , 2 دسمبر 2021

ٹوئیٹر کے بعد فیس بک اور انسٹاگرام نے بھی ٹرمپ کی ویڈیو ڈس ایبل کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیے جانے کے بعد سے ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگيا ہے۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی ٹیم نے صدر کی جانب سے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس پر کئی افراد نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔ بعد ازاں ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام نے اس ويڈيو کو ڈس ایبل کر دیا يا اسے ہٹا ديا۔ فیس بک، جو انسٹاگرام کی بھی مالک کمپنی ہے، کا کہنا ہے کہ اسے ’ڈیجیٹیل ملینیئم کاپی رائٹ ایکٹ‘ کے تحت شکایات موصول ہوئی تھیں اور اسی لیے مذکورہ ویڈیو کو ہٹایا گیا۔ فیس بک نے اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا کہ انسٹاگرام پر وہی تنظیمیں اپنا مواد شائع کرنے کی مجاز ہیں جن کے پاس مواد کے حقوق ہوں۔

یہ بھی دیکھیں

براہ راست پروازوں کے اضافہ سے ایران پاکستان عوامی تعلقات اور سیاحت کی ترقی

کراچی: اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان عوامی تعلقات کو …