ہفتہ , 20 اپریل 2024

عراق کے تین صوبوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کا آپریشن مکمل

عراقی فوج نے بتایا ہے کہ "ابطال العراق” آپریشن اپنے تمام اعلان شدہ اہداف کو حاصل کرنے کے بعد ختم ہو گيا ہے۔عراقی فوج کے ترجمان بریگيڈیر یحیی رسول نے بتایا کہ کرکوک اور صلاح الدین صوبوں کو جوڑنے والے علاقوں میں چلائے گئے ابطال العراق (عراق کے ہیروز) آپریشن میں تمام مد نظر اہداف حاصل کر لیے گئے جس کے بعد اس آپریشن کے خاتمے کا اعلان کر دیا گيا ہے۔ یہ آپریشن وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے صوبۂ کرکوک کے دورے کے بعد شروع کیا گيا تھا جس کا مقصد کرکوک، صلاح الدین اور دیالہ صوبوں سے داعش کے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا تھا۔

یہ آپریشن گزشتہ منگل کو شروع کیا گيا تھا۔ عراقی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ عراقی فورسز نے سات سو اڑتیس مربع کلو میٹر سے  زیادہ کے علاقے کی مکمل چھان بین کی اور انھیں دہشت گردوں سے پوری طرح پاک کر دیا۔ یحیی رسول نے بتایا کہ اس مہم کے دوران بہت سے دہشت گرد مارے گئے اور بڑی تعداد میں گرفتار ہوئے جبکہ ان کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے علاوہ ان کے فوجی ساز و سامان ضبط کر لیے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

چاند کی مٹی میں فصلیں اگانے کا منصوبہ

واشنگٹن: امریکی خلائی ادارے نے سائنس دانوں کو چاند کی مٹی میں کاشت کاری کرنے …