ہفتہ , 20 اپریل 2024

کراچی: لیاری میں چھ منزلہ رہائشی عمارت گر گئی

کراچی: کھڈا مارکیٹ لیاری میں چھ منزلہ عمارت زمیں بوس ہو گئی ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوئے ہیں۔ عمارت کے ملبے سے مزید زخمیوں کو نکالنے کا امدادی کام جاری ہے۔ نیا آباد گلی نمبر چار میں عمارت گرنے کا حادثہ پیش آیا ہے۔ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اداروں کے رضاکاروں سمیت علاقہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی اورامدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق عمارت کے ملبے سے ابھی تک ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جب کہ چار زخمیوں کو بھی نکال لیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا خدشہ ہے کہ عمارت کے ملبے میں ابھی کئی افراد دبے ہوئے ہو سکتے ہیں۔ امدادی اداروں کے رضاکار اہل محلہ کی مدد سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔جاں بحق شخص کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے رہائشی عمارت کے گرنے کا فوری طور پر سخت نوٹس لیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ امدادی کارروائیوں میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اور اس کے فوری بعد اس ضمن میں متعلقہ حکام رپورٹ پیش کریں۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …