بدھ , 19 جنوری 2022

شاہ محمود قریشی کا بھارتی وزیر دفاع کو کشمیر کے معاملے پر کھلا چیلنج

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر دفاع کے من گھڑت بیان کا دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کشمیری ان کے ساتھ ہیں تو میں انہیں دعوت دیتا ہوں کہ مظفرآباد آ جائیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر دفاع کے من گھڑت بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جتنا کشمیری آج بھارت سرکار سے متنفر ہے اتنا پچھلی سات دہائیوں میں نہیں تھا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ کشمیری ان کے ساتھ ہیں تو میں دعوت دیتا ہوں کہ مظفرآباد آ جائیں، وہاں آکر دیکھ لیں کتنے کشمیری ان کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر دفاع مجھے یا عمران خان کو سری نگر آنےکی دعوت دیں، دیکھ لیتے ہیں کہ کتنےکشمیری ہماری بات پر توجہ دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مودی سرکار غلط فہمی کا شکار ہے، اس طرح دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

صنعا پر جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری، بارہ شہید، گیارہ زخمی

صنعا: جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے پیر کی شام کو صوبے صنعاء کے …