جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکی صدر ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف گرا

واشنگٹن: سی این این کی رپورٹ کے مطابق گلیپ کی ہونے والی تازہ ترین سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف 39 فیصد امریکی عوام اس ملک کے صدر کے عنوان سے ٹرمپ کی کارکردگی سے راضی ہیں، جبکہ 57 فیصد امریکی عوام کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی طور پر ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن اور راضی نہیں ہیں۔

حالیہ دنوں میں سامنے آنے والی سروے رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ نومبر 2020 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی مقبولیت 50 فیصد سے بھی کم ہو جائے گی۔

اس سے قبل این بی سی نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کو صرف 5 ماہ رہ گئے ہیں اور ہونے والی سروے رپورٹوں سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ صدر ٹرمپ کی سیاسی پوزیشن بری طرح خراب ہو چکی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …