جمعہ , 19 اپریل 2024

ڈی جی افغان ٹرانزٹ زاہد کھوکھر کورونا سے انتقال کرگئے

کراچی: ڈائریکٹر جنرل افغان ٹرانزٹ پاکستان کسٹمز محمد زاہد کھوکھر کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔

زاہد کھوکھر کے اہلخانہ کے مطابق انہیں گزشتہ روزکراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ان کو کوئی اور مرض لاحق نہیں تھا جب کہ گھر کے دیگر افراد بھی کورونا وائرس سے متاثر نہیں ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق محمد زاہد کھوکھر نے فیس بک پر آخری پوسٹ گریڈ 22 میں ترقی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی تھی جب کہ پوسٹ میں زاہد کھوکھر نے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

زاہد کھوکھرکسٹم گروپ کے سینئر ترین افسر تھے ، ان کی میت آج دوپہر لاہور روانہ کی جائے گی جہاں تدفین ماڈل ٹاؤن میں کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …