جمعہ , 19 اپریل 2024

ترکی ایران کے ساتھ ہے: ترک وزیر خارجہ

استنبول: ترکی کے وزیر خارجہ نے پیر کی شب ایران کے وزیر خارجہ سے ہونے والی ملاقات کے بعد ٹوئیٹ کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے استنبول میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد کہا کہ ترکی، ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کا مخالف ہے اور ترکی ایران کے ساتھ ہے۔

اس سے قبل مشترکہ پریس کانفرنس میں ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے ایران اور ترکی کے باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا تھا۔

مولود چاووش اوغلو نے کہا کہ علاقہ دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اور ہمیں دہشتگردی اور دہشتگردانہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سنجیدہ جد و جہد کرنی ہوگی۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر اتوار کی رات ترکی کے شہر استنبول پہنچے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …