بدھ , 19 جنوری 2022

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی، آج مزید 88 اموات

اسلام آباد: ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 88 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2872 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرکے 151208 تک پہنچ گئی ہے۔

اب تک پنجاب میں کورونا سے 1081 اور سندھ میں 886 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 707 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان میں 85، اسلام آباد میں 83 ، گلگت بلتستان میں 17 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 13 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

صنعا پر جارح سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری، بارہ شہید، گیارہ زخمی

صنعا: جارح سعودی اتحاد کے بمبار جہازوں نے پیر کی شام کو صوبے صنعاء کے …