جمعہ , 19 اپریل 2024

شام پر امریکہ کی للچائی ہوئی نظریں

دمشق: امریکہ مختلف حیلے بہانوں سے شام میں پاوں جمانے کی کوشش کر رہا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کا ایک کارواں جو ہتھیاروں سے لدے45 ٹرکوں اور 7 آئل ٹینکروں پر مشتمل ہے عراق کی الوید گذرگاہ سے شام میں داخل ہوا۔ یہ امریکی کارواں طریق البترول شاہراہ سے الحسکہ صوبے کے غیر قانونی فوجی اڈے تل حمیس کی جانب گامزن ہے۔

پیر کے روز بھی غاصب امریکی فوج کا 40 ٹرکوں پر مشتمل کارواں شام کے شمال مشرقی علاقے الجزیرہ پہنچا تھا۔ جبکہ گزشتہ جمعرات کو غاصب امریکی فوجیوں نے شام سے تیل چوری کر کے 50 آئل ٹینکروں کے ذریعے اسے عراق منتقل کیا۔

یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں نیز سعودی عرب سمیت بعض مغربی ایشیا کے ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ شام میں داخل ہو گئے تھے جس کے بعد وہاں بحران کا آغاز ہوا تھا ۔ شام میں دہشت گردوں کو داخل کرنے کا مقصد شام کی حکومت کو گراکے علاقے میں طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں تبدیل کرنا تھا ۔ مگر شام کی فوج نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے تیار کردہ خطرناک ترین دہشت گرد گروہ داعش کا ایران کی فوجی مشاورت نیز استقامتی محاذ اور روس کے تعاون سے خاتمہ کر دیا ۔

یہ بھی دیکھیں

اسرائیل دنیا کی ہمدردیاں کھو چکا ہے: امریکی عہدیدار

واشنگٹن:امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر مارک وارنر نے کہا کہ یہ …