ہفتہ , 20 اپریل 2024

10 ہزار ایم اے ایچ بیٹری والا سخت جان فون

یہ بتانے کی ضرورت نہیں آج کے اسمارٹ فونز کا سب سے بڑا مسئلہ بیٹری لائف ہی ہوتا ہے اور ڈیوائسز کو اکثر بہت جلد چارج کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

مگر ایک چینی کمپنی نے 20 ہزار ایم اے ایچ بیٹری سے لیس فون متعارف کرادیا ہے جو بہت زیادہ سخت جان بھی ہے۔

ڈوجی ایک 88 نامی اسمارٹ فون کا ڈیزائن آئرن مین کے ہیلمٹ سے متاثر ہے جبکہ سخت جان فریم کے اندر 10 ہزار ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔

اس کے بیک پر آئرن مین کے ڈیزائن میں 2 آنکھوں جیسی ایل ای ڈیز موجود ہیں جو کہ شوخ نوٹیفکیشن لائٹس کے لیے استعمال ہوتی ہیں، جبکہ اسٹاک اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

فون میں 2 کسٹمائز بٹن بھی سائیڈ میں دیئے گئے ہیں جو مختلف کاموں میں مدد دیتے ہیں۔

دوسری جانب ایک فنگرپرنٹ ریڈر موجود ہے جبکہ این ایف سی سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

مگر خاص بات 10 ایم اے ایچ بیٹری ہی ہے جو اسٹینڈ بائی پر ایک ماہ تک کام کرسکتی ہے یا تھری ڈی گیمز بھی مسلسل 19 گھنٹے تک کھیلی جاسکتی ہیں۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ عام استعمال پر فون کو 7 سے 8 دن تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی جبکہ 10 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔

فون ایک اور خاص بات اس کا سخت جان ہونا ہے اور ایک ہزار بار گرا کر دیکھا گیا اور سخت سطح پر ڈیڑھ میٹر اور ہموار سطح پر 2 میٹر بلندی سے گرنے پر اسے کچھ نہیں ہوا۔

اگر اسے پانی میں گریا جائے تو یہ ڈیڑھ میٹر گہرائی میں 2 گھنٹے رکھا جاسکتا ہے یا ایک میٹر پانی میں تو پورا دن بھی چھوڑا جاسکتا ہے۔

اسے آئی پی 69 کے ریٹڈ قرار دیا گیا ہے یعنی پانی کے شدید دباؤ اور درجہ حرارت سے بھی محفوظ رہتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ یہ منفی 55 درجہ حرارت میں بھی 4 گھنٹے تک ٹھیک رہ سکتا ہے اور اگر اسے سورج کی تپش میں چھوڑ دیا جائے یا زیادہ مرطوب آب و ہوا یا تیزابی ماحول میں بھی محفوظ رہتا ہے، جس کی وجہ اس کی مضبوط سیل اور شاک پروف فریم ہے۔

یہ 6.3 انچ ڈسپلے سے لیس ہے جس کے ساتھ میڈیا ٹیک ہیلیو پی 70 پراسیسر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …