ہفتہ , 20 اپریل 2024

سعودی عرب: منی لانڈرنگ میں ملوث 28 افراد کو 194 برس قید، 60 ملین ریال جرمانہ

ریاض: سعودی عرب میں منی لانڈرنگ میں ملوث ملکی و غیرملکی 28 افراد کو 194 برس قید اور بھاری جرما نہ عائد کر دیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق منی لانڈرنگ میں ملوث ملزمان کو مجموعی طور پر 194 برس 6 ماہ قید کی سزا سنانے کے علاوہ 5 کروڑ 98 لاکھ 50 ہزار ریال جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔

عدالت نے ملزمان سے 16 ارب 6 کروڑ 69 لاکھ ایک ہزار 340 ریال بحق سرکار ضبط کر نے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی ملزمان کو سزا کے فوری بعد بلیک لسٹ کرکے ملک بدر کیا جائے۔

سعودی گزٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران ملزمان پر غیر قانونی طریقے سے بڑے پیمانے پر پیسوں کی ہیر پھیر ثابت ہوئی جو کہ منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …