جمعہ , 19 اپریل 2024

ٹرمپ نے کورونا وبا کا الزام ایک بار پھر چین پر عائد کر دیا

ٹلسا: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وبا کا الزام ایک بار پھر چین پر لگا دیا۔

اوکلاہاما کے شہر ٹلسا میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کو کئی نام دیے جا سکتے ہیں، اسے چائنا وائرس اور کنگ فو وائرس بھی کہا جاسکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کی حکومت کے اقدامات نے ہزاروں امریکیوں کی جانیں بچائی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار صدر ٹرمپ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار چین کو ٹھہرا چکے ہیں جب کہ چین امریکی صدر کے الزا مات کی تردید کر چکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …