ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کی جانب سے افغانستان کے لئے طبی امداد کی فراہمی

خراسان: ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر ہاؤس کے غیر ملکی شہریوں اور مہاجرین کے امور کے ڈائریکٹر جنرل محمد تقی ہاشمی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان کو کورونا ٹیسٹ کٹس اور ماسک کے علاوہ اس وائرس کے مقابلے سے متعلق اپنے تجربات بھی منتقل کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

انہوں نے کورونا وائرس کے دور میں افغان مہاجرین کو پیش کی جانے والی خدمات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افغان شہریوں کا مفت علاج کیا جا رہا ہے جبکہ تنگ دست و نادار افغان شہریوں کو دیگر امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزیناں نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں افغان مہاجروں کے میڈیکل بیمے کے سلسلے میں ایران کو پیش پیش قرار دیا ہے اور اس کے لئے ایران کے اقدامات کی قدردانی بھی کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …