جمعرات , 25 اپریل 2024

ہم شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی طرح فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں: جنرل اسماعیل قانی

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ ہم شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کی طرح فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سپاہ قدس کے سربراہ نے فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سابق سربراہ مرحوم رمضان عبداللہ شلح کی تقریب فاتحہ خوانی کے موقع پرفلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے سربراہ جناب زیاد نخالہ کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران فلسطین کے مظلوم اور ستمدیدہ عوام کے ساتھ کھڑا تھا ، کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا ہم شہید قاسم سلیمانی کی طرح فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہم فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

جنرل قاآنی نے مرحوم رمضان عبداللہ شلح کو شجاع اور با بصیرت انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے بہادر اور شجاع عوام اپنے عظیم مجاہدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے اور اپنے اعلی اہداف کے سمت گامزن رہیں گے ۔ جنرل قاآنی نے کہا کہ ہم بھی اسلامی مزاحمتی محاذ کے ساتھ کھڑے ہیں ہم فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …