جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکا: غلامی کے حامی افراد کے کئی مجسمے گرا دیے گئے

واشنگٹن: امریکا میں غلامی سے آزادی کے دن پر نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے کئی مجسمے گرا دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 19 جون کو امریکا میں ‘جون ٹینتھ’ کے نام سے دن منایا جاتا ہے جس دن امریکا میں غلامی کے دور کا اختتام ہوا۔

اس دن کے موقع پر نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہروں میں امریکا کے کئی شہروں میں غلامی کی حامی شخصیات کے مجمسے گرا دیے گئے۔

اس دن گرائے جانے والے مجسموں میں واشنگٹن ڈی سی میں نصب ‘کنفیڈریٹ جنرل البرٹ پائیک’ کا مجسمہ بھی شامل ہے جسے مظاہرین نے گرا کر آگ لگا دی۔

علاوہ ازیں ریاست سان فرانسسکو اور نارتھ کیرولائنا میں بھی مجسمے گرائے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …