منگل , 19 اکتوبر 2021

ٹرمپ نے گھٹنے ٹیک دیئے، ونزوئیلا کے صدر سے ملاقات کی خواہش

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نےونزوئیلا کے بارے میں ایک بار پھر اپنے موقف سے پسپائی اختیار کی۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بار ونزوئیلا کے صدر نکولس مادورو کو دھمکی دینے کے بجائے ان سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ونزوئیلا کے حزب اختلاف کے رہنما خوان گوآئیدو پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ونزوئیلا کے صدر نکولس مادورو سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور ونزوئیلا کے درمیان کشیدگی کا آغاز اس وقت ہوا تھا جب واشنگٹن کے حمایت یافتہ حزب اختلاف کے رہنما خوان گوآئیدو نے اپنے خودساختہ صدر ہونے کا اعلان کیا تھا اور امریکہ نے اس کی بھر پور حمایت کی تھی۔ جس کے بعد ونزوئیلا کے صدر اور دیگر اعلی حکام نے اپنے ملک کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ کاراکاس حکومت کے خلاف بغاوت کی امریکی سازش بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …