منگل , 19 اکتوبر 2021

امریکہ بری طرح کورونا وائرس کا شکار ہوا ہے: ٹرمپ کے مشیر کا انکشاف

واشنگٹن: دنیا میں کورونا وائرس میں مبتلا اور اس مرض میں اموات کی تعداد کے لحاظ سے امریکہ بدستور دنیا بھر میں سرفہرست ملک بنا ہوا ہے۔

الرجی اور متعدی امراض کے امریکن انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر اور امریکی صدر کے مشیر خاص انٹونیو فاؤچی نے کل بروز منگل ملک میں کورونا وائرس سے متعلق خطرناک صورت حال پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت امریکہ بری طرح کورونا وائرس کا شکار ہوا ہے جو ہمارے لئے تشویشناک ہے۔ اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ اس وائرس پر کنٹرول حاصل نہ کر پانے کی صورت میں امریکہ میں کووڈ نائنٹین کی دوسری لہر کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔ انٹونیو فاؤچی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کا دوبارہ لوٹنا یقینی ہے اس لئے کہ یہ مرض انتہائی متعدی ہے اور پوری دنیا میں بری طرح سے پھیل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے دوچار دنیا کے مختلف ملکوں میں امریکہ سرفہرست ہے جہاں اس وائرس میں مبتلا اور اس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ نے دیگر ملکوں کے مقابلے میں کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل دیر سے شروع کیا ہے اور اب اسے کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اس بیماری کے مقابلے کے لیے ضروری وسائل اور ٹیسٹ کٹس کی شدید قلت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے مقابلے میں ٹرمپ حکومت کی ناقص کارکردگی اور ناتوانی کی بنا پر امریکی حکومت اور خود ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 24 لاکھ 11 ہزار 637 ہو گئی ہے کہ جس میں سے 12 لاکھ 3 ہزار 303 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی و ہندوستانی وزرائے خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون کے مزید فروغ کے لئے پر عزم

نیویارک: اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ کی جنرل …