ہفتہ , 20 اپریل 2024

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار جوکووچ بھی کورونا کا شکار ہوگئے

عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ بھی کورونا وائرس سےمتاثر ہوگئے، جس کا اعلان انہوں نے خود سوشل میڈیا پر کیا۔

جوکووچ کی ٹیم نے ایک بیان میں کہا کہ ‘نوواک جوکووچ کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آگیا ہے لیکن انہیں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں’۔

خیال رہے کہ بلقان میں نمائشی ٹورنامنٹ ایڈریا ٹور میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس پھیلنے کی شکایات موصول ہوئی تھی اور اب تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

سربیا سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نے کہا کہ ‘بلغراد پہنچنے کے بعد ٹیسٹ کیا گیا تھا، میرا اور اہلیہ جیلینا کا ٹیسٹ مثبت آیا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘متاثر ہونے والے ہر کھلاڑی کے لیے مشکل وقت ہے، مجھے امید ہے کہ متاثرین کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوگا’۔

عالمی نمبر ایک نے خطے کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقدہ ٹورنامنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک مہینہ میں جو کچھ کیا وہ نیک ارادے اور دل سے کیا۔

 

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …