جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان نے دہشت گردی کے متعلق امریکی رپورٹ مستردی کردی

پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی رپورٹ پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کے حوالے سے تضادات پر مبنی ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی دہشت گردی پر سالانہ رپورٹ سے مایوسی ہوئی، جس میں پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کے حوالے سے تضادات ہیں۔پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی رپورٹ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی کو تسلیم کرتی ہے، تاہم رپورٹ میں پاکستان کے انسداد دہشت گردی آپریشنز اور القاعدہ کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان کے کردار کو نظر انداز کیا گیا ہے۔امریکا طالبان مذاکرات کے لیے پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے لیکن امریکی رپورٹ افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو مکمل طور پر تسلیم کرنے میں ناکام رہی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …