منگل , 23 اپریل 2024

پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نےایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو اپنی اسناد پیش کیں

پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو اپنی اسناد پیش کیں۔پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ، صدر حسن روحانی نے دونوں برادر ممالک کے مابین ثقافتی،  مذہبی ، تاریخی وابستگیوں اور مشترکات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سفیر رحیم قریشی کے دور میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

 صدر روحانی نے وزیر اعظم عمران خان کے دوروں کو بڑی شوق سے یاد کیا اور امید کی کہ دونوں فریقین دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے فیصلوں پر موثر انداز میں عمل پیرا ہوں گے۔سفیر رحیم حیات قریشی نے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے ایرانی قیادت کو پرتپاک مبارکباد پیش کی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران ہمیشہ ایک دوسرے کو سفارتی اور سیاسی مدد فراہم کرنے میں ایک دوسرے کی حمایت جاری کھیں گے۔ پاکستان مسئلہ کشمیر پر ایران کی حمایت کی بہت تعریف کرتا ہے۔ سفیر نے یقین دلایا کہ وہ اپنے دور میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی سمت کام کریں گے

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …