ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران کے اسپنج لوہے کی عالمی پیداوار میں 50 فیصد کا حصہ

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف شدید پابندیوں کے باوجود، رواں عیسوی سال کے ابتدائی 5 مہینوں کے دوران، ملک کےاندر دنیا کے 50 فیصد اسپنج لوہے کو تیار کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ایران دنیا کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا ہے۔اس کے علاوہ ایران، 2020 مئی مہینے کے دوران اسپنج لوہے کی پیداوار میں 7۔2 فیصد اضافے کیساتھ اسپنج لوہے کے سب سے بڑے پیداوار کرنے والا ملک بن گیا۔

اسٹیل عالمی ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران نے مئی مہینے کے دوران بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اسپنج لوہے کی پیداوار کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔اس کے علاوہ ایران نے رواں عیسوی سال کے پہلے 5 مہینوں کے دوران 12 ملین ٹن اسپنج لوہے کو تیار کیا گیا ہے جبکہ بھارت نے 11 ملین ٹن اسپنج لوہے کی پیداوار کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے مہینے کے دوران دنیا میں مجموعی طور پر 5.6 ملین ٹن اسپنج لوہے کی پیداوار ہوئی تھی جس میں سب ایران نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور ایران کے بعد بھارت نے 5۔1 ملین ٹن کی پیداوار کیساتھ دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا؛ بـھارت کے بعد مصر، میکسیکو اور سعودی عرب کی باری آتی ہے جنہوں نے بالترتیب 462 ہزار، 390 ہزار اور 342 ہزار ٹن اسپنج لوہے کی پیداوار کی ہے۔دنیا میں 22 جون تک اسپنج لوہے کی پیداوار 1۔32 ملین ٹن تک پہنچ گئی جس میں سب سے زیادہ پیداوار کرنے والے ممالک کے حوالے سے ایران اور بھارت نے پہلی اور دوسری پوزیشن کو حاصل کی اور پھر مصر (2۔2 ملین ٹن)، میکسیکو (5۔2 ملین ٹن) اور سعودی عرب (7۔1 ملین ٹن) کی پیداوار سے بالترتیب تیسری، چوتھی اور پانچویں پوزیشن کو حاصل کیا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …