اتوار , 28 نومبر 2021

اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے کل رات غزہ پٹی پر بمباری کی۔فلسطین کی معا خبری سائٹ کی رپورٹ کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جانب سے کل رات غزہ پٹی پر ہونے والے حملے  میں جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔ غزہ پٹی پر حملہ ایسے میں ہوا کہ اس سے قبل غزہ پٹی کے قریب صیہونی بستیوں پر 2 راکٹ فائر کئے جانے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے امریکی حکام کی جانب سے  فلسطین کے لئے ٹرمپ کے منصوبے کی رونمائی کے موقع پر کہا تھا کہ فلسطین کی استقامتی تحریکیں غرب اردن پر قبضہ کرنے سے متعلق اسرائیل کو اس کے فیصلے پر پشیمان کر دیں گی۔

یہ بھی دیکھیں

لبنان کو ایرانی تیل کی ترسیل کا سلسلہ جاری

تہران: ایرانی ایندھن کا حامل ایک اور کاروان شام کے راستے لبنان میں داخل ہو …