ہفتہ , 4 دسمبر 2021

ناراض بیوی کے گھر نہ لوٹنے پر شوہر نے تین بچوں کو قتل کردیا

ریلوے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنے تین بچوں کا قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم کو روہڑی میں ٹرین سےگرفتارکرلیا۔ایس پی ریلوے سکھر کے مطابق روہڑی ریلوے اسٹیشن پر راولپنڈی سےکراچی جانے والی پاکستان ایکسپریس پر چھاپہ مار کرایک ملزم کو گرفتارکیا گیا ہے۔ایس پی ریلوے نے بتایا کہ ملزم کا تعلق گوجرخان سے ہے جہاں وہ اپنے تین بچوں کا قتل کرکے فرار ہورہا تھا، گوجرخان تھانے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے اور ملزم قتل کا اعتراف بھی کرچکا ہے۔ملزم کے مطابق ناراض بیوی کےگھر نہ لوٹنے پر اس نےاپنے تین بچوں کا قتل کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

دو ڈاکٹروں کی شادی،313 مریضوں کا مفت آپریشن،حق مہر مقرر

نوجوان مرد اور خاتون ڈاکٹر نے منفرد حق مہر کے ساتھ پندرہ شعبان سے اپنی …