ہفتہ , 20 اپریل 2024

دورہ انگلینڈ: قومی ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ کل مانچسٹر روانہ ہو گا

لاہور: دورہ انگلینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ کل مانچسٹر روانہ ہو گا۔پی سی بی ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا 11 رکنی عملہ بھی ٹیم کے ہمراہ روانہ ہوگا۔ قومی کرکٹ ٹیم اگست اور ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلے گی۔انہوں نے بتایا کہ سیریز میں 3 ٹیسٹ۔ اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی،نائب کپتان بابراعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فوادعالم، افتخاراحمد،عماد وسیم ، امام الحق، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ ، خوشدل شاہ،محمد عباس،موسیٰ خان، نسیم شاہ اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

دورہ انگلینڈ سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، وہاں کا موسم بدلتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کنڈیشن کے حساب سے اپنا گیم پلان تیار کریں گے ،کرکٹ کے بغیر بہت مشکل وقت گزارا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ محمد رضوان مکمل صحت یاب ہوکر ٹیم کو جوائن کریں گے، مشکل وقت کے اندر ہم پاکستانیوں کو خوشی دینے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بند دروازوں میں کرکٹ کھیلنا چیلنج ہو گا، دس سال دبئی میں بغیر تماشائیوں کے میچز کھیلیں ہیں،۔

یہ بھی دیکھیں

بنگلا دیشی حکمراں جماعت عوامی لیگ کی شکیب الحسن کے الیکشن لڑنے کی تصدیق

ڈھاکہ:بنگلا دیش کی حکمراں جماعت عوامی لیگ نے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کے …