جمعرات , 25 اپریل 2024

فلوریڈا اور ٹیکساس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا فیصلہ مؤخر

واشنگٹن: فلوریڈا اور ٹیکساس نے لاک ڈاوَن میں نرمی کرنے کا فیصلہ موَخر کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد امریکی ریاست فلوریڈا اور ٹیکساس کی انتظامیہ نے لاک ڈاوَن میں نرمی کرنے کا فیصلہ موَخر کر دیا ہے۔فلوریڈا میں ایک دن میں سب سے زیادہ 9 ہزار 500 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد فلوریڈا میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

فلوریڈ امیں کورونا سے اموات کی تعداد 3 ہزار 300 سے زائد ہو گئی ہے۔امریکہ میں آج بھی کورونا سے مزید 512 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکہ میں 25 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 لاکھ ایک ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 82 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 54 لاکھ 58 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرہ 57 ہزار 706 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔برازیل امریکہ کے بعد 12 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا سے مزید 994 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 57 ہزار ایک سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ  15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …