جمعہ , 19 اپریل 2024

روس کی جانب سے امریکی افواج پرحملوں کیلئے افغان جنگجوؤں کو انعام دینے کا انکشاف

امریکی اخبار نے امریکی اینٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ روسی فوج نے امریکی افواج پر حملوں کے لیے افغان طالبان کو رقم فراہم کی۔ابلاغ نیوز نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبار نے امریکی اینٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ روسی فوج نے امریکی افواج پر حملوں کے لیے افغان طالبان کو رقم فراہم کی۔ اخبار کے مطابق روسی فوج کے انٹیلیجنس یونٹ نے امریکی اور اتحادی فوج پر حملوں کے لیے افغان جنگجوؤں کو انعامی رقوم دی تھیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں امریکی انٹیلیجنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ انعامی رقوم کی پیشکشں گزشتہ سال کی گئی۔وائٹ ہاؤس نے اس خبـر پر تبصرے سے انکار کردیا، جبکہ صدر ٹرمپ کو اس کے بارے میں آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …