بدھ , 24 اپریل 2024

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد ہلاک

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 152 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 96 ہزار 771 ہو چکی ہے۔ابلاغ نیوز نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 152 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 96 ہزار 771 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کےامریکہ میں 13 لاکھ 87 ہزار 125 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 816 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 81 ہزار 494 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …