جمعرات , 25 اپریل 2024

امریکا میں دہشت گردوں کی فائرنگ، شہریوں میں خوف و ہراس

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے ریڈ بلف میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک جبکہ چار کو زخمی کردیا۔ابلاغ نیوز نے خبر رساں ادارے تسنیم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکا میں آئے روز فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے. تازہ واقعہ میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے ریڈ بلف میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک جبکہ چار کو زخمی کردیا۔
مذکورہ واقعہ کیلیفورنیا میں والمارٹ کے ڈسٹری بیوشن سنٹر میں رات کے وقت پیش آیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ سے قبل سنٹر کی پارکنگ میں گاڑی کو چار بار گول گول گھمایا اس کے بعد اسے لوگوں پر چڑھا دیا اور پھر سیمی آٹو میٹک مشین گن سے گولیاں چلانا شروع کردیں جس کی وجہ سے سنٹر کے ایک ملازم سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کیلیفورنیا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے علاقے ریڈ بلف میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے دو افراد کو ہلاک جب کہ چار کو زخمی کردیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا۔والمارٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے سے آگاہ ہیں اور اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے ملازم کی قیمتی جان ضائع ہونے پر گہرا صدمہ پہنچا ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کاآغاز کردیا گیاہے.

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …