بدھ , 24 اپریل 2024

ترکی لیبیا میں قومی وفاق حکومت کو اجرتی قاتل بھیج رہا ہے: ڈپٹی اسپیکر

لیبیا کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر احمید حومہ نے العربیہ ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح جلد ہی روس کے دورے پر ماسکو روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیبی پارلیمنٹ ملک میں جاری سیکیورٹی بحران کے حل کے لیے عالمی سطح پر کی جانے والی مساعی کا مثبت جواب دینے اور ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔ اسپیکر کے دورہ روس کا مقصد بھی لیبیا میں امن کے قیام کے لیے کی جانے والی مساعی کو آگے بڑھانا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ترکی لیبیا کی نیشنل آرمی سے لڑنے کے لیے قومی وفاق حکومت کو اجرتی قاتل فراہم کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیبیا کے قبائل اور دوست ممالک اجرتی قاتلوں کے ہرحملے کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے اجرتی قاتلوں کو لیبیا پرحملہ آور ترکی کے جنگجو قرار دیا۔

یہ بھی دیکھیں

بائیڈن کے حماس سے اپنی شکست تسلیم کرنے کے چار اہم نتائج

ایک علاقائی اخبار نے الاقصیٰ طوفان آپریشن کو مختلف جہتوں سے حماس کے خلاف امریکہ …