جمعہ , 19 اپریل 2024

سعودی اتحاد کی جارحیت، 4 یمنی شہید

جارح سعودی اتحاد کے آلہ کاروں نے صوبہ مآرب پر حملہ کر کے ایک ہی گھرانے کے 4 افراد کو شہید کردیا۔

ابلاغ نیوز نے آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے آلہ کاروں نے اس حملے میں اس گھرانے کے 4 افراد کو شہید اور متعدد کو زخمی کرنے کے بعد گھر کو آگ لگا دی اور تمام مال و اسباب لوٹ کر لے گئے۔سعودی عرب نے مارچ دوہزار پندرہ میں امریکہ، متحدہ عرب امارت اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے یمن پر زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا آغاز کیا تھا جو بدستور جاری ہے۔ پانچ سال سے جاری سعودی جارحیت اور شدید محاصرے کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

 سعودی جارحیت اور محاصرے کی وجہ سے یمن کے عوام کو غذائی اشیا اور دواؤں کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے تاہم تمام تر جارحیت، دباؤ اور محاصرے کے باوجود سعودی جنگی اتحاد یمنی عوام کی استقامت کے باعث اپنے مقاصد میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …