بدھ , 24 اپریل 2024

چين کا ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کے مکمل نفاذ پر تاکید کرتے ہوئے ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ابلاغ نیوز نے مہر خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جیاؤ لیجیان نے سکیورٹی کونسل کی قرارداد 2231 کے مکمل نفاذ پر تاکید کرتے ہوئے ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین سکیورٹی کونسل کی قرارداد اور مشترکہ ایٹمی معاہدے کی مکمل حمایت کرتا ہے ۔چین وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندیوں میں توسیع  کرنے کے امریکی اقدام کے خلاف ہیں۔اس نے کہا کہ ایران کے خلاف قرارداد 2231 کے مطابق عمل کیا جانا چاہیے اور ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے۔ ادھر ایران کے خلاف اسلحہ کی پابندیوں کی مدت میں توسیع کے لئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو سرگرم عمل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …