پیر , 23 مئی 2022

اسٹاک ایکسچینج حملہ: دہشتگردوں کو افغانستان سے ہدایات ملنے کا انکشاف

پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملے سے متعلق تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔تفتیشی ذرائع کے مطابق اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے 4 میں سے ایک دہشت گرد کراچی میں ہی موجود تھا جب کہ 3 دہشت گرد حب کے راستے کراچی آئے تھے۔ابلاغ نیوز نے جیو نیوز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں موجود ایک دہشتگرد نے 2 سہولت کاروں کے ساتھ حملے کی پلاننگ مکمل کی اور حملہ آور 4 روز قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مکمل ریکی کر چکے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ تفتیش میں انکشاف ہواہے کہ دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، افغانستان کے شہر قندھار سے بھی دہشت گردوں کو ہدایت ملتی رہی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور اسٹاک ایکسچینج کے 3 سیکیورٹی گارڈز شہید ہوگئے تھے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ: اتحادی جماعتوں کے قائدین کی اہم بیٹھک آج ہوگی

اسلام آباد: تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد اتحادی جماعتوں کے قائدین …